عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار، چالان جمع

0
عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار، چالان جمع

عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار، چالان جمع

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں عمران خان (بانی پی ٹی آئی) سمیت 11 ملزمان کے خلاف چالان جمع کرا دیا گیا ہے۔ کیس پاکستان تحریک انصاف کی فنڈنگ سے متعلق ہے اور اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے، جہاں جج عبدالغفور کاکڑ اس کی سماعت کر رہے ہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے چالان کی اسکروٹنی شروع کر دی ہے جبکہ کیس کو کل سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بھی پیشرفت ہوئی ہے، جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ کل اس کیس کی سماعت کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت صبح 11 بجے ہوگی، اور اس سے قبل اس کیس میں 18 مرتبہ التوا ہو چکا ہے، اکثر پراسیکیوشن کی جانب سے مختلف وجوہات کی بنیاد پر سماعت مؤخر کروائی جاتی رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے