سنسنی خیز مقابلہ: حنین شاہ کی تباہ کن باؤلنگ، کنگزمین فائنل میں!
سنسنی خیز مقابلہ: حنین شاہ کی تباہ کن باؤلنگ، کنگزمین فائنل میں!
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایک دل دھلا دینے والے مقابلے میں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو صرف 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ نوجوان پیسر حنین شاہ نے آخری اوور میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے حریف کو جیت کے لیے درکار 6 رنز بھی نہ بنانے دیے اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 184 رنز تک محدود رہی۔ مارک چیپمین نے 43 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، جبکہ محمد علی اور حنین شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل حیدرآباد کنگزمین نے 5 وکٹوں پر 186 رنز بنائے، جس میں عثمان خان کی 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز نمایاں رہی۔ کوشل پریرا نے بھی 37 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔
ابتدائی چار میچز ہارنے کے بعد کنگزمین نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے 8 میں سے 7 میچز جیتے اور اب ٹائٹل سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ فائنل میں ان کا مقابلہ اتوار کو پشاور زلمی سے ہوگ