اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں

0
اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں

اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز تاجکستان اور چین کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلہ 125 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ہنگامی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے