انڈین پریمیئر لیگ میں انوکھا واقعہ، جیمی اوورٹن کی گیند سے تلک ورما کی گھڑی ٹوٹ گئی

0
انڈین پریمیئر لیگ میں انوکھا واقعہ، جیمی اوورٹن کی گیند سے تلک ورما کی گھڑی ٹوٹ گئی

انڈین پریمیئر لیگ میں انوکھا واقعہ، جیمی اوورٹن کی گیند سے تلک ورما کی گھڑی ٹوٹ گئی

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب چنئی سپر کنگز کے انگلش فاسٹ بولر جیمی اوورٹن کی تیز رفتار گیند نے بھارتی بیٹر تلک ورما کو نقصان پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوورٹن کی تیز گیند کو تلک ورما نے اسکوپ کرنے کی کوشش کی، تاہم گیند بیٹ کے بجائے ان کی کلائی پر بندھی گھڑی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں گھڑی ٹوٹ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھڑی کی قیمت تقریباً 28 ہزار بھارتی روپے (82 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) بتائی جا رہی ہے، جبکہ کچھ غیر مصدقہ ذرائع نے اس کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا، جس نے شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے