ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران کی فوجی صلاحیتیں تباہ، سپریم لیڈر کے بارے میں متنازع بیان
ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران کی فوجی صلاحیتیں تباہ، سپریم لیڈر کے بارے میں متنازع بیان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کو “ختم کر دیا گیا” اور امریکا کی فوجی طاقت مکمل طور پر فعال ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں امریکا کی کامیابی اور ایران کی تباہی کو ظاہر کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکی نیوی، ایئرفورس اور میزائل ڈیفنس سسٹم سو فیصد فعال ہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی نیوی، ایئرفورس اور ایئر ڈیفنس نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، اور نہ ہی ایران کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے آئی ہے۔ مبصرین کے مطابق اس نوعیت کے بیانات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔