اتمانزئی چارسدہ میں فائرنگ: معروف مذہبی شخصیت مولانا محمد ادریس شہید
چارسدہ حملہ کیس میں اہم پیش رفت، مبینہ حملہ آور نیٹ ورک کا سراغ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اتمانزئی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف مذہبی شخصیت مولانا محمد ادریس کو شہید کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔