متحدہ عرب امارات میں تعلیمی ادارے عارضی بند، آن لائن کلاسز کا اعلان

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)UAE Ministry of Education نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کر کے آن لائن تعلیم کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

وزارتِ تعلیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان میں کہا کہ منگل، 5 مئی 2026 سے جمعہ، 8 مئی 2026 تک نرسریوں سمیت تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آن لائن کلاسز ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 8 مئی کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر آن لائن تعلیم کی مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے