ٹرمپ کا ایران کو جوہری ہتھیار نہ رکھنے دینے کا عزم، دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا

0
ٹرمپ کا ایران کو جوہری ہتھیار نہ رکھنے دینے کا عزم، دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا

ٹرمپ کا ایران کو جوہری ہتھیار نہ رکھنے دینے کا عزم، دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں تو دنیا شدید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو مشرق وسطیٰ کے بعد یورپ اور امریکا بھی اس کی زد میں آ سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور موجودہ صورتحال ایران کے خلاف ہے۔

انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض ادارے ایران کی کامیابی کی غلط تصویر پیش کر رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے