خام تیل سستا، عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

0
خام تیل سستا، عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

خام تیل سستا، عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی کروڈ آئل کی قیمت 1.71 ڈالر کمی کے بعد 100 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ برینٹ کروڈ آئل 2 فیصد کمی کے بعد 108 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ KOSPI انڈیکس میں ساڑھے 5 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ Shanghai Composite Index میں ڈیڑھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح جاپان، ہانگ کانگ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور ملائیشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے