ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو مزید حملے کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی

0
ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو مزید حملے کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی

ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو مزید حملے کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک ہفتے میں طے پا سکتا ہے، تاہم اگر ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے جلد معاہدہ نہ کیا تو امریکا نئے حملے کرے گا۔

امریکی چینل کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے ہیں اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے امکانات روشن ہیں اور “یہ بہت ممکن ہے کہ ہم ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔”

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے جا رہا ہے کیونکہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایران میں ان عناصر سے رابطے میں ہے جو معاہدہ چاہتے ہیں، تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ ایران ڈیل پر آمادہ ہوتا ہے یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے