جھل مگسی میں مسافر کوچ الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق، 22 زخمی

0
جھل مگسی میں مسافر کوچ الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق، 22 زخمی

جھل مگسی میں مسافر کوچ الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق، 22 زخمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)جھل مگسی میں ایم ایٹ شاہراہ پر مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 7 مسافر جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

ڈی ایس پی محمد یونس کے مطابق 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 22 افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوچ خاران سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ ایم ایٹ شاہراہ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے