بی سی سی آئی کے آئی پی ایل 2026 کیلئے سخت ضابطے، کھلاڑیوں کے کمروں کی نگرانی کا فیصلہ

0
بی سی سی آئی کے آئی پی ایل 2026 کیلئے سخت ضابطے، کھلاڑیوں کے کمروں کی نگرانی کا فیصلہ

بی سی سی آئی کے آئی پی ایل 2026 کیلئے سخت ضابطے، کھلاڑیوں کے کمروں کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیم عہدیداروں کیلئے سخت ضابطے نافذ کر دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سیکیا نے تمام 10 فرنچائزز کو 7 صفحات پر مشتمل ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

ہدایت نامے میں غیر مجاز افراد کے ٹیم ہوٹلوں اور کھلاڑیوں کے کمروں تک رسائی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے خبردار کیا ہے کہ نامناسب اور رومانوی تعلقات، بلیک میلنگ اور جنسی بدسلوکی جیسے معاملات سے بچنے کیلئے اچانک ہوٹل چیکنگ کی جائے گی۔

بورڈ اور آئی پی ایل انتظامیہ پر مشتمل خصوصی ٹیم کھلاڑیوں کے کمروں اور ہوٹل سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی، جبکہ کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کے کمرے میں بغیر اجازت کسی شخص کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، چاہے تعلق ذاتی نوعیت کا ہی کیوں نہ ہو۔

ہدایت نامے کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور معاون عملے کو ہوٹل سے باہر جانے سے قبل سیکیورٹی حکام کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا۔ بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس، جرمانہ، معطلی یا نااہلی جیسی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرنچائز مالکان کو بھی میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں کھلاڑیوں یا ٹیم مینجمنٹ سے رابطے سے روک دیا گیا ہے۔

دیواجیت سیکیا کا کہنا ہے کہ حالیہ سیزن میں غیر مجاز افراد کے ٹیم بسوں میں سفر، ہوٹلوں میں آمد و رفت اور کھلاڑیوں کے کمروں تک رسائی جیسے واقعات سامنے آئے، جو قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھے۔

رپورٹس کے مطابق راجستھان رائلز کے منیجر کی جانب سے ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرنے اور کپتان سنجو سیمسن کے ڈریسنگ روم میں ویپنگ کے واقعات کے بعد بی سی سی آئی نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے