ٹرمپ آج ایران سے متعلق اہم قومی سلامتی اجلاس کریں گے
ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو نیا آپریشن کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ امن مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکا آبنائے ہرمز میں نیا آپریشن شروع کرے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے بتایا کہ مذاکرات آگے نہ بڑھے تو امریکا ’پروجیکٹ فریڈم پلس‘ کے نام سے آپریشن شروع کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت کامیاب نہ ہوئی تو ہم دوبارہ ’پروجیکٹ فریڈم‘ کی طرف جا سکتے ہیں، لیکن یہ اس سے زیادہ بڑا اور مختلف آپریشن ہوگا۔
تاہم ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ’پروجیکٹ فریڈم پلس‘ میں کون سے اقدامات شامل ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ پاکستان نے امریکا سے درخواست کی تھی کہ ’پروجیکٹ فریڈم‘ شروع نہ کیا جائے، جس کے بعد اس آپریشن کو مؤخر کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے دباؤ نے بھی امریکی فیصلے پر اثر ڈالا۔