محسن نقوی کو آئی سی سی اجلاس اور آئی پی ایل فائنل کی دعوت، شرکت وزیراعظم کی منظوری سے مشروط
محسن نقوی کو آئی سی سی اجلاس اور آئی پی ایل فائنل کی دعوت، شرکت وزیراعظم کی منظوری سے مشروط
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)International Cricket Council کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین Mohsin Naqvi کو بھارت میں ہونے والی اہم اجلاسوں اور آئی پی ایل فائنل میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کے اجلاس رواں ماہ دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا اجلاس چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا 21 مئی کو آن لائن منعقد ہوگا جبکہ بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارت کے شہر Ahmedabad میں ہوگی۔
اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فارمیٹ میں ممکنہ تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا، جس میں موجودہ نظام کے تحت ہر سیریز میں کم از کم دو ٹیسٹ میچز لازمی ہونے کے اصول پر بھی بحث متوقع ہے۔ اس کے علاوہ زمبابوے، آئرلینڈ اور افغانستان کو چیمپئن شپ میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔
اسی دوران Indian Premier League کے فائنل میں بھی شرکت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی چیئرمین محسن نقوی کریں گے، تاہم ان کی بھارت روانگی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے مشروط ہوگا۔