شاہین شاہ آفریدی کپتان مقرر، آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان
شاہین شاہ آفریدی کپتان مقرر، آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ہوم ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو پہلی بار قومی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو بطور وکٹ کیپر بیٹرز اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف اس اہم سیریز میں سینیئر کھلاڑیوں بابر اعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
دوسری جانب، پی سی بی کے مطابق مڈل آرڈر بیٹر عثمان خان بیماری کے باعث سلیکشن کے لیے زیر غور نہیں آ سکے، جبکہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب فٹنس مسائل کی وجہ سے بدستور ری ہیب پروگرام کا حصہ ہیں اور اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان، فہیم اشرف، فیصل اکرم اور حسین طلعت کو ناقص کارکردگی یا ٹیم کمبینیشن کے باعث ون ڈے سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
16 رکنی مکمل اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، روحیل نذیر، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم۔