آج سے 31 مئی تک ملک میں گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی

0
آج سے 31 مئی تک ملک میں گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی

آج سے 31 مئی تک ملک میں گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج سے 31 مئی تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، تربت، ڈیرہ غازی خان اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہید بینظیر آباد اور موہن جو دڑو میں 48 ڈگری رہا۔ جیکب آباد، سکرنڈ اور لاڑکانہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح سکھر اور نوکنڈی میں 46، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں 43، لاہور میں 39 جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی اور مظفر آباد میں 35، کوئٹہ میں 33 جبکہ گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے