ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی، نمازِ عید کے بعد قربانیوں کا آغاز

0
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی، نمازِ عید کے بعد قربانیوں کا آغاز

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی، نمازِ عید کے بعد قربانیوں کا آغاز

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مساجد، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں ملکی سلامتی، ترقی، افواجِ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، راولپنڈی اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں نمازِ عید کے بعد سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی متحرک ہیں۔ شہری قربانی کا گوشت غریبوں اور مستحقین میں تقسیم کر کے عید کی خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے