ایران جنگ کے خاتمے کیلئے باوقار فریم ورک پر تیار ہے، صدر مسعود پزشکیان
ایران جنگ کے خاتمے کیلئے باوقار فریم ورک پر تیار ہے، صدر مسعود پزشکیان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Masoud Pezeshkian نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ایک باوقار فریم ورک تک پہنچنے کیلئے تیار ہے، بشرطیکہ دوسرا فریق بھی آمادگی ظاہر کرے۔
امیرِ Qatar Tamim bin Hamad Al Thani سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں ہمیشہ اخلاص کا مظاہرہ کیا ہے اور قومی خود مختاری کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر امیر قطر نے کہا کہ ایران کے معاملے پر ثالثی کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ خطے میں کشیدگی کم کی جا سکے۔
دوسری جانب Recep Tayyip Erdoğan نے بھی ایرانی صدر سے رابطہ کیا اور خطے میں امن، استحکام اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ علاقائی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات ہی واحد مؤثر راستہ ہیں جبکہ ترکیہ امن کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔