رواں سال 17 لاکھ سے زائد فرزندانِ اسلام نے حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات
رواں سال 17 لاکھ سے زائد فرزندانِ اسلام نے حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سعودی محکمہ شماریات کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق 165 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 15 لاکھ 46 ہزار 655 غیر ملکی حجاج کرام نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مرد حجاج کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 396 جبکہ خواتین حجاج کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 905 رہی۔ بیشتر غیر ملکی حجاج یعنی 14 لاکھ 85 ہزار 729 افراد فضائی راستے سے سعودی عرب پہنچے، جبکہ 54 ہزار 429 زمینی اور 6 ہزار 497 سمندری راستے سے مملکت آئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے حج ادا کیا تھا، اس سال حجاج کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔