اڈیالہ جیل میں عیدالاضحیٰ کی نماز، عمران خان سیکیورٹی وجوہات پر شریک نہ ہو سکے
اڈیالہ جیل میں عیدالاضحیٰ کی نماز، عمران خان سیکیورٹی وجوہات پر شریک نہ ہو سکے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے نماز عید ادا کی۔
ذرائع کے مطابق جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں دو بڑے اجتماعات ہوئے جن میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عید میں شریک نہ ہو سکے اور اپنی اہلیہ سمیت اپنے اپنے سیلز میں موجود رہے۔
یاد رہے کہ رواں برس عیدالفطر کے موقع پر بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان نماز عید ادا نہیں کر سکے تھے۔