قومی کرکٹرز کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارک باد، خوشیاں بانٹنے کا پیغام

0
قومی کرکٹرز کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارک باد، خوشیاں بانٹنے کا پیغام

قومی کرکٹرز کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارک باد، خوشیاں بانٹنے کا پیغام

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ملک کے نامور کرکٹرز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے خوشیاں بانٹنے، صفائی کا خیال رکھنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کا پیغام دیا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف سمیت دیگر کرکٹرز نے اپنے پیغامات میں کہا کہ عید کے موقع پر خوب مزے کریں، اچھا کھانا کھائیں اور اپنے ارد گرد لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

ویمنز کرکٹرز نے بھی قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید پر خوشیاں تقسیم کریں اور اللہ تعالیٰ سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی عید اپنے گھروں میں منا رہے ہیں جبکہ تمام کھلاڑی کل دوبارہ راولپنڈی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے