بلوچستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، پیٹرول 500 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا
بلوچستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، پیٹرول 500 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں پیٹرول اور ڈیزل 500 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد شہروں میں پیٹرول پمپس پر ایندھن کی فراہمی متاثر ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو رہا ہے اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں بھی مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایندھن کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بحال کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔