جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی

0
جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی راولپنڈی/اسلام آباد: جڑواں شہروں میں اچانک موسم نے کروٹ لے لی، آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں اور مختلف علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوگئی۔ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہریوں نے خوشگوار موسم کا بھرپور لطف اٹھایا جبکہ مختلف علاقوں میں معمول کے مطابق آمدورفت کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور بارش کے دوران نکاسیٔ آب کے نظام کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

راولپنڈی/اسلام آباد: جڑواں شہروں میں اچانک موسم نے کروٹ لے لی، آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں اور مختلف علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوگئی۔ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہریوں نے خوشگوار موسم کا بھرپور لطف اٹھایا جبکہ مختلف علاقوں میں معمول کے مطابق آمدورفت کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور بارش کے دوران نکاسیٔ آب کے نظام کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے