پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 71 ہزار کی سطح عبور
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 71 ہزار کی سطح عبور
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
Pakistan Stock Exchange میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 1004 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 195 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 191 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کمی کے بعد شرح تبادلہ 278 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔