مصر نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلی بار راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی
مصر نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلی بار راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ میں مصر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر پہلی مرتبہ راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں مصر نے 13ویں منٹ میں امام عاشور کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔
دوسرے ہاف کے آغاز کے چند ہی منٹ بعد مصر کے کھلاڑی محمد ہانی کی بدقسمت غلطی سے گیند اپنی ہی ٹیم کے جال میں چلی گئی، جس کے باعث مقابلہ 1-1 سے برابر ہوگیا۔
مقررہ وقت اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں مزید کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں آسٹریلیا کے ساؤٹار اور ہیرنگٹن اپنی پنالٹیز ضائع کر بیٹھے، جبکہ مصر نے چاروں پنالٹیز کامیابی سے گول میں تبدیل کر کے فتح اپنے نام کی اور تاریخ میں پہلی بار راؤنڈ آف 16 میں رسائی حاصل کر لی۔