انگلینڈ نے بھارت کو 125 رنز سے روند دیا، سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

0
انگلینڈ نے بھارت کو 125 رنز سے روند دیا، سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

انگلینڈ نے بھارت کو 125 رنز سے روند دیا، سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

ناٹنگھم: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے بھارت کو 125 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، جبکہ بھارتی ٹیم صرف 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ اوپنر فل سالٹ نے 44 گیندوں پر 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ سیم کرن 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جوز بٹلر نے بھی 36 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم 12ویں اوور میں صرف 76 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سوریا ونشی اور ایشان کشن نے 13، 13 جبکہ ابھیشک شرما اور اکشر پٹیل نے 10، 10 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 28 رنز دے کر 4 جبکہ جوفرا آرچر نے 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی شکست اور اس فارمیٹ میں اس کا دوسرا کم ترین مجموعہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے