ایران امریکا کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

0
ایران امریکا کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

ایران امریکا کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.1 فیصد یعنی ایک ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 92.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں بھی ایک فیصد یعنی 82 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 85.16 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے