مون سون بارشیں: پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا، متعدد مقامات پر سیلابی صورتحال

0
مون سون بارشیں: پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا، متعدد مقامات پر سیلابی صورتحال

مون سون بارشیں: پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا، متعدد مقامات پر سیلابی صورتحال

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوسرے اسپیل کے 24 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر نچلے درجے جبکہ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے راوی، ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ نالہ بئیں میں بھی نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عمر عباس میلہ نے دریاؤں کے کناروں اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو خوراک، صاف پانی، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے