اسرائیلی جارحیت:غزہ میں ابتک 9ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں ،اقوام متحدہ

0

نیویارک(ذیشان شمسی )اقوام متحدہ کے ادار ہ برائے خواتین نے خدشہ ظاہر کرتےہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ابتک 9ہزار سے زائد عورتیں ہلاک ہوچکی ہیں جاری بیان میں کہا گیاہے کہ غزہ میں جاری جنگ پانچ ہوچکے ہیں جسکے نتیجے میں فلسطینی عورتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں اس جنگ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے بیان میں کہاگیا کہ اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہےاوسطاِِ روزانہ کی بنیاد پر 63خواتین لقمہ اجل بن رہی ہیں جس میں اندازے کے مطابق 37مائیں شامل ہیں جاری بیان میں اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیاہے خواتین کو خوراک کی فراہمی جسے سنگین مسائل کاسامنا بھی کرنا پڑرہاہےادارے بکی جانب سے علاقے میں فوری طور پر سیزفائر کامطالبہ کرتے ہوئے کہاگیاکہ انسانی بنیادوں پر سیزفائر کرتے ہوئے شہریوں کو خوراک فراہم کیاجائے جبکہ غزہ میں بنیادی نفراسٹریکچر پر بمباری کو فوری طور بند کیاجائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے