اسحاق ڈار عمان پہنچ گئے، فلسطین سے متعلق وزارتی اجلاس میں آج شرکت کریں گے
اسحاق ڈار عمان پہنچ گئے، فلسطین سے متعلق وزارتی اجلاس میں آج شرکت کریں گے
اسلام آباد(سعدعمرسے)
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آج مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اہم وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق اردن کی وزارتِ خارجہ کی ڈائریکٹر سجا المجالی اور پاکستان کے سفیر خرم سرفراز نے عمان پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے بھی ملاقات متوقع ہے، جبکہ وہ فلسطین کی موجودہ صورتِ حال اور دوطرفہ تعلقات پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔