امریکا کا ویزا بانڈ پروگرام مستقل، پاکستانی شہری نئی مالی ضمانت کی شرط سے مستثنیٰ

0
امریکا کا ویزا بانڈ پروگرام مستقل، پاکستانی شہری نئی مالی ضمانت کی شرط سے مستثنیٰ

امریکا کا ویزا بانڈ پروگرام مستقل، پاکستانی شہری نئی مالی ضمانت کی شرط سے مستثنیٰ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

امریکا نے اپنے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل پالیسی کا حصہ بنا دیا ہے، تاہم پاکستان اس پروگرام میں شامل ممالک کی فہرست میں شامل نہیں، جس کے باعث پاکستانی شہریوں کو امریکی وزیٹر ویزا کے لیے اضافی مالی ضمانت جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2025 میں متعارف کرایا گیا ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام اب مستقل کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بعض ممالک کے شہریوں کو کاروباری یا سیاحتی ویزا حاصل کرنے کے لیے 10 ہزار سے 20 ہزار امریکی ڈالر تک کی قابلِ واپسی مالی ضمانت جمع کرانا ہوگی۔

نئے قواعد کے مطابق ویزا بانڈ کی زیادہ سے زیادہ حد 15 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔ اس فہرست میں بنگلا دیش، نیپال اور متعدد افریقی ممالک سمیت تقریباً 50 ممالک شامل ہیں، جبکہ پاکستان، بھارت، افغانستان اور ایران اس میں شامل نہیں۔

اس فیصلے کے بعد پاکستانی شہری امریکی وزیٹر ویزا کے لیے پہلے سے رائج طریقۂ کار کے تحت ہی درخواست دے سکیں گے اور انہیں ویزا بانڈ جمع کرانے کی شرط کا سامنا نہیں ہوگا۔

ماہرین کے مطابق امریکی حکومت نے یہ پروگرام ان ممالک کے لیے متعارف کرایا ہے جہاں ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی قیام یا امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے واقعات نسبتاً زیادہ سامنے آئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اس فہرست میں شامل نہ ہونا پاکستانی درخواست گزاروں کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے