امریکی صدارتی انتخابات ،،جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے مدمقابل ،، دونوں نے صدارتی انتخاب کے لئے اپنے اپنے مقابلے جیت لئے

0

واشنگٹن ( ذیشان شمسی / مانٹرنگ ڈیسک )امریکا کے صدارتی انتخابات کی دوڑ جاری، سابق اور موجودہ صدور میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کیلئے اپنے اپنے مقابلے جیت لئے، ٹرمپ ریپبلکن نامزدگی جیتنے میں سبسے آگے ہیں، نکی ہیلی انتخابی دوڑ میں پیچھے رہ گئیں۔

دوسری جانب جوبائیڈن ڈیموکریٹک کے بلامقابلہ امیدوار ہیں، ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکا کا بدترین صدر قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دوبارہ برسراقتدار آکر ملکی معیشت کو آگے بڑھائیں گے، ٹرمپ نے ملک میں غیر قانونی نقل مکانی کو روکنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے