12 ربیع الاول: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم و عالمِ اسلام کو مبارکباد

0
12 ربیع الاول: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم و عالمِ اسلام کو مبارکباد

12 ربیع الاول: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم و عالمِ اسلام کو مبارکباد

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 12 ربیع الاول کے موقع پر قوم اور عالمِ اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 12 ربیع الاول اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور ہدایت کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ ایمان، علم، عدل و انصاف کے روشن دور کا آغاز تھی، جبکہ رسول اکرم ﷺ کا اسوۂ حسنہ فلاح اور نجات کا کامل راستہ ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ صالح معاشرہ عدل، تقویٰ اور اعلیٰ اخلاقی اقدار سے تشکیل پاتا ہے۔ عشقِ رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ سیرتِ طیبہ اور سنتِ رسول ﷺ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی زندگی اور تعلیمات انسانیت کے لیے ہدایت کا دائمی سرچشمہ ہیں، جو ہمیں ہمدردی، انصاف، رواداری، اتحاد اور دوسروں کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ اپنے کردار اور اجتماعی رویوں کو سیرت النبی ﷺ کی روشنی سے منور کریں گے اور ایک پرامن، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے