بابر اعظم پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے

0
بابر اعظم پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے

بابر اعظم پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم رواں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے بطور مہمان کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے بابر اعظم کو جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے لیے بطور مہمان کھلاڑی سائن کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ڈومیسٹک ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے طویل فارمیٹ سے اپنا رابطہ برقرار رکھ سکیں۔

ذرائع کے مطابق بابر کی درخواست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے او جی ڈی سی ایل کے ساتھ انتظام کیا، جس کے تحت قومی ٹیسٹ کپتان اب ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے