دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ،، چار دہشتگرد جہنم واصل  

0

راولپنڈی(پاکستانی نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان میں کاروائی کی، کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے