ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا نیوکلیئر بم سے متعلق سوال پر دوٹوک جواب: ’’ہرگز، ہرگز نہیں‘‘
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا نیوکلیئر بم سے متعلق سوال پر دوٹوک جواب: ’’ہرگز، ہرگز نہیں‘‘
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیوکلیئر بم کے حصول کی خواہش کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہتا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران نیوکلیئر بم چاہتا ہے تو مسعود پزشکیان نے مختصر جواب دیا: ’’ہرگز، ہرگز نہیں۔‘‘
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو بین الاقوامی معائنے کے لیے پیش کرنے پر تیار ہے۔ ان کے مطابق ایران نے ماضی میں امریکا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا اور وہ اسی بنیاد پر آگے بڑھنے کے لیے اب بھی تیار ہے۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر، سائنسدانوں، فوجی کمانڈروں اور حکومتی شخصیات کی ہلاکتیں ہوئیں۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کا ذمہ دار بھی امریکا کو قرار دیا۔
ایرانی صدر نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر پہلے ہی واضح کر چکے تھے کہ شرعی احکامات کے تحت جوہری ہتھیاروں کا حصول غیر مذہبی اور غیر قانونی ہے۔