امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا
کیلفورنیا( ویب ڈیسک ) ریاست کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کو سرکاری تعطیلات قرار دے دیا گیا۔
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے اس حوالے سے قانون اے بی 2017 پر دستخط کر دیے، جس کے بعد دونوں عیدوں کو سرکاری طور پر تعطیلات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (کائر) کے کیلیفورنیا چیپٹر نے قانون کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
واضح رہے کہ عید کی تعطیلات کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے سے متعلق قانون مارچ کے آغاز میں اسمبلی ممبر میٹ ہینی نے منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔
میٹ ہینی کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا ملک کی سب سے بڑی اور متحرک مسلم کمیونٹیز میں سے ایک کا گھر ہے، اس لیے ان کی روایات احترام کی حق دار ہیں۔