وزیراعظم کا باصلاحیت افراد کو پرکشش مواقع فراہم کرنے پر زور
انہوں نے یہ بات باصلاحیت کارآمد افرادی قوت پیدا کرنے کے طریقوں کے بارے میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے انتہائی باصلاحیت افراد کیلئے ملک میں پرکشش مواقع پیدا کرنے، انہیں ملک میں رکھنے کے لئے نئی ترغیبات تیار کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس عالمی معیار کی باصلاحیت افرادی قوت ہونی چاہئے کیونکہ یہ وہ دور ہے جس میں کسی قوم کی کامیابی کا تمام تر انحصار باصلاحیت افراد پر ہوتا ہے۔
شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی صدارت میں ایک کمیٹی بھی قائم کی جو وزارتوں میں کام کے مروجہ طریقہ کار کی رفتاربڑھانے کے لئے پالیسی میں اصلاحات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے باصلاحیت افرادی قوت کے لئے پاکستان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کمیٹی کو جلد از جلد اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔
