وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (پاکستانی نیوز) وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور بھارت کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ کو خطے میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔