پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے قومی خودمختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے ، آرمی چیف

0

راولپنڈی ( پاکستانی نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں ہوتی، قومی یکجہتی کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کی سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہے، دہشتگردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں ہوتی، قومی یکجہتی کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے، بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قومی خودمختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے