پاک بھارت کشیدگی ،، پاکستان سفارتی محاذ پر متحرک سلامتی کونسل کااجلاس صورتحال کا جائزہ ،،

0

نیویارک اقوام متحدہ( ذیشان شمسی )پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان سفارتی محاذ پر بھی متحرک ہوگیاہے پاکستان کی درخواست پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا جس میں پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا سلامتی کے پندرہ ارکان اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس کے شرکا کو بھارتی اشتعال انگیز بیانات سمیت بھارت کے علاقائی امن سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے اقدامات سے آگاہ کیاگیا پاکستان کے مستقل مندوب جناب سفیر عاصم افتخار نے اجلاس کے شرکا کو سندھ طاس معاہدے کو معطل کئے جانے کے بھارتی غیرقانونی اقدام پر عالمی دنیا کے نمانندوں کوبریفنگ دی پاکستان مشن نے بھرپور انداز میں سلامتی کونسل کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کرتے ہوئے شرکا کو پہلگام واقع کی شفاف آزاد اور بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش سے بھی آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے