وزیراعظم شہباز شریف سے VEON گروپ کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

0
وزیراعظم شہباز شریف سے VEON گروپ کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

وزیراعظم شہباز شریف سے VEON گروپ کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ


اسلام آباد میں شہباز شریف سے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر VEON Group کے چیف ایگزیکٹو افسر کان ترزی اوعلو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاروں، خصوصاً آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کے بعد ملک میں معیاری انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی آئی ٹی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فعال کردار ادا کر کے معیشت کو مضبوط بنا سکتی ہے، جو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بھی کشش رکھتی ہے۔

اس موقع پر کان ترزی اوعلو نے حکومت کے کیش لیس اکانومی اور ڈیجیٹل اصلاحات کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ دیا۔

ملاقات میں محمد اورنگزیب، شزا فاطمہ خواجہ، احد خان چیمہ اور عامر ابراہیم سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے