ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 48 گھنٹوں کی مہلت، معاہدہ نہ ہوا تو “جہنم برسانے” کی دھمکی

0
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 48 گھنٹوں کی مہلت، معاہدہ نہ ہوا تو “جہنم برسانے” کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 48 گھنٹوں کی مہلت، معاہدہ نہ ہوا تو “جہنم برسانے” کی دھمکی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر معاہدہ نہ کیا گیا تو بھرپور طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

ٹرمپ نے یاد دلایا کہ اس سے قبل بھی ایران کو معاہدہ کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے مہلت دی گئی تھی، تاہم پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں اب مزید سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب، حالیہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملوں کا آغاز کیا۔ ان حملوں میں ایران کی اعلیٰ قیادت، بشمول سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور پاسداران انقلاب کے کمانڈرز نشانہ بنے۔ ایران نے اس کے جواب میں خطے میں امریکی اڈوں اور اسرائیلی اہداف پر کارروائیاں کیں۔

ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد بار ایران کو جنگ بندی معاہدے کے لیے الٹی میٹم دے چکے ہیں۔ 30 مارچ کو انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو اس کے بجلی گھروں، تیل کے کنوؤں اور ڈی سیلینیشن پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

تازہ بیان میں بھی امریکی صدر نے فوری معاہدے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بصورت دیگر نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے