ایران کا سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر بڑا حملہ؛ پاسداران انقلاب کی تصدیق

0
ایران کا سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر بڑا حملہ؛ پاسداران انقلاب کی تصدیق

ایران کا سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر بڑا حملہ؛ پاسداران انقلاب کی تصدیق

ایران نے جوبیل میں واقع ایک بڑے پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر میزائل اور ڈرون حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر ہونے والے حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلز اور متعدد خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ خاص طور پر عسلویہ میں واقع پیٹرول کیمیکل پلانٹس پر رات بھر ہونے والے متعدد دھماکوں کا جواب ہے۔

تاحال سعودی عرب کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے