ایران کوایک رات میں ختم کیا جاسکتا ہے وہ رات آج بھی ہوسکتی ہے ، صدر ٹرمپ

0
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف سخت انتباہ، ممکنہ تباہی کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف سخت انتباہ، ممکنہ تباہی کی دھمکی

واشنگٹن ( پاکستانی نیوز ) امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران کا پورا ملک ایک ہی رات میں تباہ کیا جا سکتا ہے ، اور وہ رات شاید(آج) منگل کی رات ہو۔ وہ وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطا ب کر رہے تھے ۔امریکی صدر نے کہا اگر ایران منگل کو شام 8 بجے (امریکی وقت) تک آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے معاہدہ نہیں کرتا تو اس ملک کو \”جہنم\” بنا دیا جائے گا۔ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کیلئے منگل کی آخری مہلت دوبارہ دہرائی او ر کہا کہ ایسا معاہدہ چاہیے جو میرے لیے قابلِ قبول ہو، اور اس معاہدے کا ایک اہم جز و یہ ہے کہ تیل اور دیگر اشیاء کی نقل و حرکت آزادانہ ہو۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس ایک منصوبہ ہے ، اور ہماری فوجی طاقت کی بدولت ایران کے ہر پل کو کل رات بارہ بجے تک ملبے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ، ہر پاور پلانٹ جل کر یا پھٹ کر ناقابلِ استعمال ہو جائے گا۔ میں کہہ رہا ہوں، مکمل تباہی بارہ بجے تک، اور اگر چاہیں تو یہ چار گھنٹوں میں ہو سکتی ہے ، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ یہ صورتحال پیدا ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے