مریم نواز کا خراج تحسین: ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان کی کامیابی تاریخی سنگِ میل
مریم نواز کا خراج تحسین: ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان کی کامیابی تاریخی سنگِ میل
ویب ڈیسک — مریم نواز نے ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں کامیابی پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تاریخ عالم میں جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا ہر جگہ ’پاکستان‘ ہی لکھا جائے گا، اور دنیا کو جنگ سے بچانے کے لیے پاکستان کی کامیابی سنہری حروف سے لکھی جائے گی، یہ حقیقت اب تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ عالمی اور خطے کی سیاست میں پاکستان نے بے مثال سفارتی توازن کا مظاہرہ کیا اور سب کو حیران کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کی بدولت دنیا ایک بڑی تباہی سے بچ گئی، اور انشاء اللہ پاکستان میں امن معاہدے کے لیے مذاکرات بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے قدیمی تہذیب و تمدن کو بچانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔