وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، جنگ بندی میں کردار پر عسکری قیادت کو خراج تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، جنگ بندی میں کردار پر عسکری قیادت کو خراج تحسین
شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس گزشتہ شب منعقد ہوا، جس میں اہم حکومتی اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں اسحاق ڈار، محسن نقوی، خواجہ آصف اور سیکریٹری خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے، جبکہ عسکری قیادت نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق شرکاء نے جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو عالمی سطح پر سراہا جانے کا ذکر کیا۔ اجلاس میں جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر سید عاصم منیر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔