ٹرمپ کا الزام: ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکرز سے فیس لے رہا ہے

0
ٹرمپ کا الزام: ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکرز سے فیس لے رہا ہے

ٹرمپ کا الزام: ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکرز سے فیس لے رہا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز سے فیس وصول کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران واقعی ایسا کر رہا ہے تو اسے فوری طور پر یہ عمل بند کر دینا چاہیے۔ انہوں نے اس معاملے کو عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے اہم قرار دیا۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے اس علاقے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت کو متاثر کر سکتی ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے بھی امید ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل بھی لبنان پر حملوں میں کمی لا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت کافی حد تک معقول رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے