ایرانی اعلیٰ سطحی سفارتی وفد نور خان ایئربیس پہنچ گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات

0
ایرانی اعلیٰ سطحی سفارتی وفد نور خان ایئربیس پہنچ گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات

ایرانی اعلیٰ سطحی سفارتی وفد نور خان ایئربیس پہنچ گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات

راولپنڈی: ایران کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد امریکہ کے ساتھ متوقع اہم مذاکرات کے سلسلے میں خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ایئربیس پہنچ گیا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفد کی آمد کی تصدیق نصف شب کے بعد کی گئی۔

وفد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف اور ان کے قریبی معاونین شامل ہیں، جو ایک اہم سفارتی مشن پر پاکستان پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کو لانے والے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد سکیورٹی پروٹوکول کے تحت اسکواڈ کیا گیا، جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے نور خان ایئربیس تک حفاظتی حصار فراہم کیا۔ نور خان ایئربیس پر لینڈنگ کے بعد سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور نقل و حرکت محدود رکھی گئی۔

اطلاعات کے مطابق وفد کو سخت سکیورٹی میں اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، جہاں اہم سفارتی ملاقاتیں اور مشاورت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس دورے کو خطے میں جاری کشیدگی اور ایران امریکا تعلقات کے تناظر میں نہایت اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس پر علاقائی اور عالمی حلقوں کی گہری نظر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے