اسلام آباد مذاکرات بے نتیجہ، امریکا کا معاہدے کے بغیر واپسی کا اعلان
اسلام آباد مذاکرات بے نتیجہ، امریکا کا معاہدے کے بغیر واپسی کا اعلان
اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم اور طویل مذاکرات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مختصر پریس بریفنگ میں بتایا کہ 21 گھنٹوں سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات میں مختلف اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، تاہم کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وفد اب واشنگٹن واپس جائے گا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو مذاکرات کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔
جے ڈی وینس کے مطابق امریکہ نے مذاکرات کے دوران لچک اور نیک نیتی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ریڈ لائنز واضح رکھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی وفد نے ایران کو ایک مؤثر پیشکش دی، تاہم معاہدہ نہ ہونا ایران کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔